یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا تھیلا 900 روپے کا ہو گیا

اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 820 روپے سے بڑھا کر 900 روپے مقرر کر دی گئی جبکہ دو ہفتے میں گھی 27روپے تک فی کلو پہلے ہی مہنگا کیا جا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، دالوں کی قیمتوں میں 27 روپے تک فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ چاول 25 روپے تک فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹے کا 20 کلو تھیلا 80 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 900 روپے ہو گئی دال چنا فی کلو 10 روپے مہنگا کردیا گیا، دال چنے کی قیمت 130 روپے سے بڑھاکر 140روپے مقرر کی گئی ہے۔ دال مسور 27روپے فی کلو مہنگا کی گئی جس کے بعد دال مسور کی قیمت 100روپے سے بڑھا کر 127روپے فی کلو ہو گئی۔

چاول 4 سے 25روپے فی کلو مہنگا کیا گیا،ٹوٹا چاول کی قیمت 84 روپے سے بڑھاکر 88 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، سپر باسمتی چاول کی قیمت 125 روپے سے بڑھا کر 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دو ہفتے میں گھی 27روپے تک فی کلو پہلے ہی مہنگا کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں