نیو ائیر نائٹ منانے والے خبردار ہوجائیں، گوجرانوالہ میں سخت کارروائی کا حکم، تفصیلات سامنے آگئیں

پولیس افسروں کوفول پروف سکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دینے کی ہدایت،ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پولیس کے موٹر سائیکل سکواڈ بھی شہر بھر میں خصوصی گشت کرینگے ،پروگرامز کیلئے 3ہزارسے زاہداہلکارتعینات کردیئے :سی پی او
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) سی پی او گوہر مشتاق بھٹہ نے نیو ائیر نائٹ کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی اوراسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ،آتش بازی، اور ہلڑبازی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے گزشتہ روزسکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی پی او آفس میں پولیس افسروں سے میٹنگ کی اورکہا کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر امن و امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنا نے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے ۔ ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ ، آتش بازی ، کسی بھی قسم کی شرپسند ی اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے پولیس کے موٹر سائیکل سکواڈ بھی شہر بھر میں خصوصی گشت کرینگے ۔ علاوہ ازیں اہم مقامات پر پولیس کے جوان سول پارچات میں مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے ۔ٹریفک کے بہتر بہاؤ کیلئے سی ٹی او کو ہدایات جاری کی ہیں جو اپنا علیحدہ ٹریفک پلان جاری کرینگے ۔ 500سے زائد نیو ائیر پروگرامز کیلئے افسروں 3000سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں