نئے سال کا کڑوا تحفہ، پٹرولیم کے بعد نیپرا نے بھی عوام پر بم گرا دیا، بجلی 1 روپے 56 پیسے مہنگی کر دی گئی، تفصیلات جان لیں

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ رواں سال اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حالیہ اضافی رقم صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادا کرنا ہوگی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ خیال رہے کہ نیپرا نے گزشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی تھی۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کا 11 سہ ماہی کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے اور ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیپرا نے جولائی 2016ء سے مارچ 2019ء کے عرصہ کے لیے فیصلہ جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں