گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)محکمہ واسا کی غفلت کے باعث سٹی گوجرانوالہ کے مصروف ترین بازار گھوڑے شاہ بازار کلر آبادی لنک نوشہرہ روڈ /حافظ آباد روڈ یونین کونسل 47 سیوریج کے پانی کے باعث تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ سیوریج کے ناکارہ نظام کے باعث شہری و کاروباری حلقوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گھوڑے شاہ بازار میں نکاسی آب ، صفائی و ستھرائی اور سیوریج ڈرینج سسٹم مسلسل ناکارہ ہونا معمول کی بات بن گئی۔کاروباری افراد عقیل بٹ، شاہد اقبال، عاصم ،قاصد،جعفرشوکت،ظہور،طارق،مہد بٹ نے کہا کہ محکمہ واسا کے حکام کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ، افسروں کی طرف سے جواب ملتا ہے کہ آج کل سردی بہت زیادہ ہے ،سیوریج سسٹم کی صفائی نہیں ہو سکتی ،سیوریج کے بدترین نظام سے علاقہ کی گلیاں اور سڑکیں خراب ہوچکی ہیں۔بزرگ حضرات کا کہنا ہے کہ گندے پانی کی وجہ سے علاقہ مکین اور بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،علاقہ مکین کئی مرتبہ اپنی مدد آپ کے تحت نالیوں ،گٹروں کی صفائی اور مرمت کا کام کرچکے ہیں ۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اورایم ڈی واسا سے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments