گوجرانوالہ میں پٹرول ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج، تفصیلات جان لیں

پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور تاجر برادری کی جانب سے مظاہرہ، شدید نعرے بازی
گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی اور تاجر برادری کی جا نب سے پٹرول ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز ٹریڈرز سیل کے زیر اہتمام مہنگائی ،بجلی ،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ ،سابق جنرل سیکرٹری رانا حنیف ،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میاں اکرم، مرزا سلیم، تاجر برادری کی جانب سے امان اللہ بٹ، شبیر کمبوہ ودیگر نے شرکت کی۔مظاہرین نے قیمتوں میں اضافہ نا منظور کے نعرے لگائے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن ہے ،حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ، حکومت عالمی مالیاتی اداروں کے کہنے پر قیمتوں کا تعین کرتی ہے ۔ادویات ،خوراک اور دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،ملکی کی معیشت کا برا حال ہو گیا ہے ،انڈسٹری بند ہو گئی ہے ، مزدور دن بدن پریشان اور بدحال ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ، یہ سال حکومت کی تبدیلی کا سال ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں