خوشخبری: جناح سٹیڈیم کے گردونواح میں معیاری فوڈ سٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ، مزید جان لیں

گوجرانوالہ ڈویژن میں صرف کام کرنیوالے افسر ہی رہیں گے اور کام چوروں کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا :کمشنرکااجلا س سے خطاب ،تعلیمی اداروں میں حاضری کیلئے سکول کونسل فنڈز سے بائیو میٹرک مشینیں خریدنے کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے 6 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کی اہم شاہرات کا پیچ ورک جبکہ 2کروڑ روپے سے جناح سٹیڈیم کے گردونواح میں معیاری فوڈ سٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ،کمشنر زاہداختر زمان نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں صرف کام کرنیوالے افسر ہی رہیں گے اور کام چوروں کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ ان کی کارکردگی سالانہ پرفارمنس رپورٹ میں بھی درج کی جائے گی،ان خیالات کاا ظہارانہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ کمشنر نے اجلاس میں شریک افسروں پر واضح کیا کہ چیف سیکرٹری کی ترجیحات پر مکمل یکسو ئی اور بلا تاخیر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیادپر ہونے والی رپورٹنگ مقررہ اوقات کے اندر کمشنر آفس کو بھجوائی جائے ۔ انہو ں نے جناح اسٹیڈیم کے ارد گرد خوب صورت او رمعیاری ر وڈ سٹریٹ کیلئے بھی فوری اقدامات جبکہ شہر کی اہم سڑکوں کی بحالی اور پیچ ورک کیلئے ترقیاتی فنڈڑ استعمال میں لائے جا نے کی ہدایت جاری کیں ، کمشنر نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور سٹاف کی حاضری کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو سکول کونسل فنڈز کے ذریعے بائیو میٹرک مشینیں خریدنے کے لئے بھی اقدامات کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں