بائیک پر پاکستان کا دورہ کرنے والی معروف کینیڈین بلاگر نے اسلام قبول کرلیا، مکمل تفصیلات جان لیں

معروف کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے اسلام قبول کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روزی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ہاتھ میں قرآن مجید تھامے تصویریں اپلوڈ کیں اور مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

روزی نے اپنے طویل کیپشن میں لکھا کہ 2019 ان کی زندگی کا سب سے مشکل ترین سال تھا جس میں انہوں نے بہت سے مشکل فیصلے لیے۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں اپنی زندگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ تکلیف اور غم و غصے کی حالت میں ہمیشہ خدا سے شکایت کی کہ ’آزمائش کے لیے میں ہی کیوں؟

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے روحانیت میں اپنے خوف کا حل تلاش کیا اور اپنے مذہب سے 4 سال قبل دوری اختیار کی۔ ‘

an image

بلاگر نے لکھا کہ میں اپنی زندگی میں غصے اور تکلیف سے نجات چاہتی تھی کہ قدرت نے مجھے پاکستان بھیجا جہاں مجھے اپنی منزل مل گئی۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 10 سال میں نے مسلم دنیا میں گزارے اور یہاں مجھے جو چیز سب سے زیادہ ملی وہ سکون تھا۔

روزی نے لکھا کہ بدقسمتی سے اسلام کو دنیا میں غلط معنوں میں پیش کیا جاتا ہے۔

روزی کا کہنا تھا کہ اسلام کے اصل معنی امن، انسانیت اور یکسانیت و برابری کے ہیں۔

روزی کا کہنا تھا کہ میں اب باضابطہ طور پر مسلمان ہوگئی ہوں۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر ان کے ذہن میں اس حوالے سے کوئی سوال ہو تو وہ کمنٹ کر کے پوچھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں