لوگوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہونی چاہئیں موڑایمن آباد جی ٹی روڈ کیساتھ سروس روڈ کی بحالی ،گورودوارہ روہڑی صاحب کاجائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر زاہد اختر زمان نے کہاہے کہ ی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے ٹھوس اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ، لوگوں کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہونی چاہئیں،انہوں نے یہ بات موڑایمن آباد جی ٹی روڈ کے ساتھ سروس روڈ کی بحالی اور نکاسی آب کے سلسلہ میں دورہ کے دوران متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہی- اسسٹنٹ کمشنر صدر ساریہ حیدر ودیگر افسربھی ان کے ہمراہ تھے ، بعد ازاں انہوں نے گورودوارہ روہڑی صاحب اور ملحقہ سرکاری اراضی کا نقشے کے مطابق جائزہ بھی لیا-کمشنر زاہد اختر زمان نے کہا کہ صفائی ستھرائی’سیوریج اورنکاسی آب کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ اس مسئلہ سے شہریوں کو نجات دلاکر صاف ستھرے ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔
Load/Hide Comments