میرا قائد _ میرا محسن کے عنوان سے سیمینار , زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں : مقررین

نئی نسل قائداعظمؒ کے اصولوں کو مشعل راہ بنائے :آرپی اوطارق عباس قریشی ،قائد کے تصورات کی غلط تعبیر و تشریح کرنیوالے سیکولر عناصر کا محاسبہ کرنا ضروری :توفیق بٹ،قائد اعظم نے ہمیشہ انتقام لینے سے پرہیز کیا :ڈاکٹرصفدرمحمود

گوجرانوالہ: آرپی او طارق عباس قریشی کی زیر صدارت \\\”میرا قائد ۔میرا محسن\\\”کے عنوان سے سیمینار منعقد ہواجس کے مہمان خصوصی ممتازقلم کارومؤرخ ڈاکٹر صفدر محمود، کالم نویس پروفیسر توفیق بٹ تھے ۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ ہمیں یہ وطن لیکر دینے والے ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ نسل نو تحریک پاکستان، قائداعظمؒ کی حیات و خدمات اور پاکستان کی نظریاتی اساس سے ضرور آگہی حاصل کرے ۔ نئی نسل قائداعظمؒ کے اصولوں کو مشعل راہ بنائے ۔ کالم نویس توفیق بٹ نے کہا کہ قائد اعظمؒ پاکستان کو ایک اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بنانے کے خواہاں تھے ۔ قائداعظمؒ کے تصورات کی غلط تعبیر و تشریح کرنیوالے سیکولر عناصر کا محاسبہ کرنا ضروری ہے ،ڈاکٹر صفدر محمودنے کہا کہ علامہ اقبال نے محمد علی جناح سے متعلق کہا تھا کہ وہ نہ جھکتا ہے اور نہ بکتا ہے ، اﷲ تعالیٰ نے ان میں الگ ہی خوبی رکھی ہے ۔قائد اعظم رسول اﷲ ﷺ سے شدید محبت رکھتے تھے ۔ قائد اعظم کے کردار کو تاریخ نے ثابت کیا۔ قائد اعظم نے ہمیشہ انتقام لینے سے پرہیز کیا اور کہا کہ تشدد کبھی بھی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں