افسرسفارش کلچر سے آزاد ہوکر میرٹ پر کام کریں:سہیل اشرف کا خطاب ،گفتگو
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نے قائم مقام سی پی اوایس ایس پی آپریشنز علی وسیم کے ہمراہ اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز کا دورہ کیا،یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائے خیر کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس لائنز میں سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے ،پولیس لائنز کے رہائشیوں، افسروں سے خطاب بھی کیا اور رہائشیوں کے مسائل بھی سنے جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درکار سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے پولیس لائن اور رہائشی کالونی میں صفائی کا انتظام مزید بہتر کرنے اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ قائمقام سٹی پولیس افسرنے ڈپٹی کمشنر کوزیر تکمیل منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ڈی سی او نے ریسکیو15، ایم ٹی، اردل روم، ایلیٹ و ضلع میس، کینٹین، اصطبل، وردی گودام، محرر دفتر، ریزرو انسپکٹر، ڈولفن بارک، اے آر یو بارک، بینڈ سٹا ف اور ان کی رہائش گاہ، پولیس جم، باربر شاپ، یوٹیلیٹی سٹور و دیگر دفاتر اور بارکوں کا وزٹ کیااور انتظامات کی تعریف کی۔ڈی سی سہیل اشرف نے کہا کہ پولیس لائنز میں پھل دار اور پھول دا ر مزید پودے لگائے جائیں تاکہ خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو سکے ۔ بعد ازاں افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سفارش کلچر سے آزاد ہوکر میرٹ پر کام کریں ۔
Load/Hide Comments