ضبط کیا جانے والا کھانا پناہ گاہ لاڑی اڈ ا میں مقیم بے گھر افراد میں تقسیم کر دیا گیا
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر) ساریہ حیدر کی رات گئے ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں، ماسٹر سٹی گوجرانوالہ میں مہمانوں کو ایک سے زائد کھانوں کی ڈشیں دینے پرموقع پر کھانا ضبط کرتے ہوئے پناہ گاہ لاڑی اڈ ا میں مقیم بے گھر افراد میں تقسیم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارر وائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے شادی ہالوں کے منتظمین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قوانین کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
Load/Hide Comments