صفائی ستھرائی کی بہتری کیلئے 35لاکھ91ہزار روپے سے دو نئے ٹریکٹرز بھی خریدے جائیں گے ، سڑکوں کی بحالی اور تعمیر سے لوگوں کو درپیش مسائل میں کمی آئیگی، 23جنوری کو ٹینڈز کھولے جائینگے :چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ زاہد اختر زمان کی ہدایت پر30 کروڑ95 لاکھ67ہزار روپے کی لاگت سے شہرکی 16 اہم سڑکوں کی از سر نو تعمیر وبحالی کے سلسلہ میں ٹینڈرز طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری کیلئے 35 لاکھ91ہزار روپے سے دو نئے ٹریکٹرز بھی خریدے جائینگے، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن امجد ڈھلوں نے جن 16 سڑکوں پر ترقیاتی کاموں کے آغاز کیلئے ٹینڈر طلب کئے ہیں ان میں گوندلانوالہ پھاٹک سے اے ڈی بی چوک براستہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سڑک کی تعمیر وبحالی جبکہ حافظ آباد روڈ پر ٹف پیور لگایا جائے گا، اسی طرح چمن شاہ روڈ کی تعمیر وبحالی ،گل روڈ، سیالکوٹ روڈ اور جی ڈی اے پلازہ چوک، شمسی چوک شریف پورہ انڈر پاس سے نیاز میموریل ہسپتال، اصغر علی روڈ، بخاری روڈ تا چوک سول لائنز پولیس سٹیشن، کچہری روڈ، ٹاہلی والا قبرستان روڈ فرید ٹاؤن، سروس روڈ کیو ڈی پی ایس،چنداقلعہ سے عزیز کراس تک جی ٹی روڈ پر پیچ ورک، پسرور روڈ اور نوشہرہ روڈ پر پیچ ورک وغیرہ کے منصوبے شامل ہیں۔امجد ڈھلوں نے بتایا کہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر سے لوگوں کو درپیش مسائل میں کمی آئیگی، 23 جنوری کو ٹینڈز کھولے جائینگے ۔
Load/Hide Comments