دل دہلا دینے والا واقع، لیگی رہنما کو اپنے ہی بیٹے نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا،
تفصیلات کے مطابق گوجرانولہ میں ن لیگ کے رہنما کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح کا واقعہ ہے جب لیگی رہنما کی لاش گھر سے برآمد ہوئی،جنہیں سر پر گولی لگی تھی۔
ابتدا میں پولیس نے کہا کہ عابد سندھو پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔تاہم جب مزید تحقیقات کی گئی تو قاتل بیٹا ہی نکلا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ولید نے دوستوں کو گھر پر دعوت پر مدعو کیا تھا ۔دعوت کے دوران دوستوں نے سگریٹ پینا شروع کر دی۔ عابد سندھو یہ دیکھ کر برہم ہوئے اور بیٹوں کو دوستوں کے سامنے ڈانٹا۔
ولید نے دوستوں کے سامنے ڈانٹے پر باپ کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا اور طیش میں آ کر یہ انتہائی قدم اٹھا بیٹھا۔
ولید نے کالج جانے سے قبل والد کے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔بیٹا باپ کو قتل کرنے کے بعد کالج چلا گیا۔پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ گھر کے چراغ کو گھر سے ہی آگ لگی ہے، بتایا گیا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس اس حوالے سےمزید تحقیقات بھی کر رہی ہے۔واضح رہے کہ آج صبح گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاوٴن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
جس کے نیتجے میں لیگی رہنما عابد سندھو جاں بحق ہو گئے تھے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر موقف اختیار کیا تھا کہ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے اہلکاروں کو الرٹ جاری کر دیا تھا ، ۔ لیگی رہنما کے قتل کے بعد ان کے عزیز و اقارب سمیت دوستوں کی جانب سے اظہار تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔