ایم پی اے شمشاد قتل کیس :ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری، تفصیلات جان لیں

رفیق ورک عرف فیقی نے بیرون ملک سے آتے ہی سپریم کورٹ سے ضمانت لی
گوجرانوالہ،سیالکوٹ(کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم پی اے شمشاد قتل کیس میں ملوث ملزم نے سپریم کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی،پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم رفیق ورک عرف فیقی کی ایما پر طارق پٹواری،ابوبکر،نوید اصغر،نقی حسن اور ظفر اللہ نے 31 مئی2015 کو فائرنگ کر کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری شمشاد احمد،شہباز احمد خاں اور محمود احمد شاکر کو قتل اور 2 افراد علی وکیل خان اور عامر اختر کو زخمی کردیا تھا، پولیس نے رفیق ورک عرف فیقی سمیت13ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا،پولیس رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم طارق پٹواری پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا جبکہ ابوبکر اور نوید اصغر وفات پاگئے تھے ،دوسری طرف 2ملزم نقی حسین اور ظفراللہ تاحال اشتہاری ہیں۔واقعہ کے بعد رفیق ورک سائوتھ افریقہ روپوش ہوگیا تھا گزشتہ روز سیالکوٹ ایئر پورٹ پہنچا ، سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ،عدالت نے 10 لاکھ روپے کے 2شورٹی بانڈز کے عوض ایک دن کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ اس کیس کے 6 ملزم ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں