وزیر اعظم عمران خان کے صاف اور سرسبز مقابلوں میں گوجرانوالہ کو نمبر ون پر لائینگے سہیل اشرف کاواپڈا ٹاؤن سوسائٹی میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب
گوجرانوالہ (سٹا ف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور جاری کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت گوجرانوالہ کو حسین ، صاف اور سرسبز شہر بنائیں گے جس میں پرائیوٹ سیکٹر کا کردار ناگزیر ہے ، ہر شہری مہم کا حصہ بن کر اپنے شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں کردار ادا کرے ، نوجوان آگے بڑھیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں ، آلودگی کی روک تھام میں انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے واپڈا ٹاؤن سوسائٹی میں صاف سرسبز پنجاب مہم کے سلسلہ میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ضلع و شہر کی بہتری کیلئے انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہواور اپنی مدد آپ کے تحت شہر کی چھوٹی بڑی شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کیلئے کرداراداکرے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے صاف اور سرسبز مقابلوں میں گوجرانوالہ کو نمبر ون پر لائیں گے ۔ طلبہ کلین گرین پاکستان موبائل ایپ پر رجسٹر ڈ ہوکر اس مہم کو آگے بڑھائیں۔
Load/Hide Comments