بیشتر بازاروں اور مارکیٹوں میں پلاسٹک بیگ کا استعمال تاحال جاری
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) حکومتی ہدایت پر پلاسٹک شاپر بیگ پر پابندی پر عمل درآمد نہ ہوسکا ،بیشتر بازاروں ، مارکیٹوں میں پلاسٹک بیگ کا استعمال جاری ہے ، محکمہ صحت کی جانب سے پلاسٹک بیگ کو انسانی صحت کیلئے خطرناک قرار دیا گیا تھا جس کے تحت حکومتی ہدایت پر گوجرانوالہ میں پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کی گئی،ضلعی افسران کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگ پر پابندی پر دکاندار عدالت پہنچ گئے تھے تاہم مہلک بیماریاں پھیلانے کا موجب بننے والے شاپر بیگ کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، حکومت پنجاب نے ایک مراسلے کے ذریعہ اندرون ،بیرون شہر پلاسٹک شاپروں، پلاسٹک نیلے ڈرموں پر فوری پابندی عائد کئے جانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔
Load/Hide Comments