کیپری ٹھیٹر میں تلخ کلامی کے دوران گولیاں چلیں ، مکمل تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)کیپری تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامے ’’موجاں ای موجاں‘‘ کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاجبکہ فنکاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا،بتایاگیاہے کہ گزشتہ رات کیپری تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ کے دوران دو مسلح افراد میں تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہواجس سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا شخص ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا ، فائرنگ سے ڈرامہ کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا اور فنکاروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔اس ڈرامے میں اداکار سخاوت ناز،شازب مرزا، خوبصورت کیف و دیگر کام کررہے ہیں۔ہال میں موجود افراد کا کہنا تھا کہ ڈرامہ تھیٹرز میں اسلحہ کے ساتھ داخل ہونے پر پابندی ہے ، اسلئے مسلح افراد کے تھیٹر میں داخل ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ تھیٹر انتظامیہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے تاکہ اسطرح کے ناخوشگوار واقعات پیش نہ آسکیں۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا تھا کہ ناقص سکیورٹی کی وجہ سے پہلے بھی تھیٹرز کو سیل کیا جا چکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں