گوجرانوالہ شہرمیں 4، وزیر آباد، کامونکی ،نوشہرہ ورکاں اور علی پورچٹھہ میں ایک ایک سٹال لگوا یاگیا،جان بوجھ کرآٹے کی قلت پیداکرنے کی کوشش کرنیوالی فلورملز کیخلاف کارروائی کی جائے :ڈپٹی کمشنر ،اقدام خوش آئندہے :شہری
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) فلور ملز مالکان کی طرف سے غیر معیاری اور کم وزن آٹے کا تھیلا فروخت کرنے کی خبر پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے سرکاری قیمت پر آٹاکی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلع بھرمیں 8سٹالز لگوادیئے جہاں20کلو آٹے کاتھیلا805میں دستیاب ہوگا، ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نے محکمہ فوڈ کو حکم دیاکہ ایسی فلورملز کے خلاف کارروائی کی جائے جو جان بوجھ کرقلت پیداکرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ جس پہ محکمہ فوڈ نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر فلورملز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل بنایا اور گزشتہ روز سے ہی ضلع بھر میں آٹھ ٹرکنگ پوائنٹس قائم کر دیئے ۔گوجرانوالہ شہرمیں چارجبکہ وزیر آباد، کامونکی ،نوشہرہ ورکاں اور علی پورچٹھہ میں ایک ایک آٹے کاسٹال لگوا یاگیاہے ۔ دوسری طرف شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے اقدام کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ غیرمعیاری اورکم وزن آٹے کاتھیلافروخت کرنیوالوں کوعبرتناک سزادی جانی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص شہریوں کی جانوں سے کھیلنے اورانکو لوٹنے کی جرات نہ کرسکے ۔
Load/Hide Comments