2020کے پہلے 40دن میں 27افراد قتل ، لاکھوں کے ڈاکے، مکمل تفصیلات جان لیں

کرپٹ اور بدعنوان ایس ایچ اوز تعینات کرنے سے جرائم بڑھے :عوام
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) 2020 کے پہلے چالیس دن گوجرانوالہ کے شہریوں پر بھاری رہے ،ضلع بھر میں مختلف وجوہات کی بنا پر 27 افراد کو قتل کرد یا گیا ،ڈکیتی ،راہزنی،چوری اور نقب زنی کی 350 سے زائد وارداتیں ہوئیں ،شہری کروڑوں روپے کے مال مسروقہ سے محروم ہو گئے ، شہر میں کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ضلع گوجرانوالہ کے تیس تھانوں کی حدود میں چالیس دنوں کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 27 مرد ، خواتین اور بچوں کو قتل کر دیا گیا ڈکیتی و راہزنی 350 کے قریب وارداتیں ہوئیں ، 2 کاریں اور 110 موٹر سائیکل چور لے اڑے جبکہ 50 چوروں نے کے قریب گھروں کا صفایا کر دیا گیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں سال کے پہلے 40 دنوں کے دوران ہونے والے کرائم نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، شہری کروڑوں روپے مال مسروقہ سے محروم ہو چکے ہیں، شہری ڈاکووں چوروں کے ہاتھوں پریشان ہیں ، شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلع گوجرانوالہ میں جرائم کی شرخ میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جس کی روک تھام کے لئے پولیس کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے ، متعدد تھانوں میں کریمنل ، کرپٹ اور بدعنوان ایس ایچ اوز تعینات کر دیے گئے ہیں جس وجہ سے کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں