گوجرانوالہ تا لاہور شٹل ٹرین کا آغازوزیر اعظم عمران خاں اور وزیر ریلوے شیخ رشید کا انقلابی اقدام ہے جس کو گوجرانوالہ کے شہری سراہتے ہیں۔پچھلے ستر سال میں کسی بھی حکومت کو اس کا خیال تک نہیں آیااس کا کریڈٹ صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد سے شٹل ٹرین افتتاح کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خاں اور آپ نے گوجرانوالہ کے شہریوں پر بڑا احسان کیا ہے،کیونکہ یہاں کے کاروباری افراد،طا لبعلموں،ملازمت پیشہ اور عام آدمی کو لاہور سفر کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ پرانا ریلوے سٹیشن تاریخی اہمیت کا حامل ہے جو کہ عرصہ دراز سے بند ہے،اس کی ترجیحی بنیادوں پر از سر نو تزئین و آرائش کروائی جائے تاکہ اس کو تاریخی ورثہ کے طور پر محفوظ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اولڈ ریلوے سٹیشن پر میوزیم،لائبریری اور دیگر قومی سطح کی آرٹ گیلری بنائی جائے تاکہ پاکستان اور دیگر ممالک کے لوگ گوجرانوالہ کی تاریخ سے روشناس ہو سکیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments