جلاپور بھٹیاں:1ہفتہ میں 2بچوں سے زیادتی ، ملز م گرفتار، اعتراف جرم کرلیا، مزید جان لیں

پولیس نے دو بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے بچوں کیساتھ زیادتی کا اعتراف کر لیا۔ نواحی قصبہ جلالپور بھٹیاں کے محلہ امام ٹاؤن میں بچوں کے ساتھ درندگی کا ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ پیش آیا۔ 23 فروری کو پانچ سالہ فرحان احمد کے ساتھ بد فعلی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے ڈی پی او بلال افتخار کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او ضیافت علی باٹھ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں اور ملزم کی تلاش کیلئے شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سخت نگرانی اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔اسی دوران گزشتہ روزدوبارہ امام ٹاؤن میں بالکل اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ پیش آ یا، جس میں چار سالہ محمد عمر کو درندگی کا نشانہ بنا یا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنا شروع کر دیا ،واردات کے چند گھنٹوں بعد ہی جدید طریقہ تفتیش سے اصل ملزم محمد مدنی کو گرفتار کر لیا،ملزم نے دونوں واقعات کا اعتراف جرم بھی کر لیا۔ بچے کو طبی امداد اور میڈیکل کیلئے ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں