گوجرانوالہ چیمبر کے صدرمیاں عمرسلیم نے سابق رکن مجلس عاملہ وقاص افضل کے ہمراہ ‘‘میڈ ان گوجرانوالہ صنعتی نمائش 2020’’ جو اپریل میں اسلام آباد میں ہوگی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کیلئے عبدالرزاق داؤدایڈوائزر برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹریز سے اہم ملاقات کی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) بزنس کمیونٹی کو درپیش تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔عبدالرزاق داؤد نے چیمبر کے 2رکنی وفدسے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں بزنس کمیونٹی کے حقوق کیلئے لڑ رہا ہوں اورجب تک بزنس کمیونٹی کے حقوق مل نہیں جاتے چین سے نہیں بیٹھوں گا۔موجودہ حکومت نے مثبت اقدامات کئے جن کی بدولت بیشمار ممالک نے پاکستان کیلئے دروزے کھول دیئے ہیں ۔ میری تجویز ہے کہ صنعتی نمائش میں دیگر ممالک خصوصاً افریقی ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے ۔