پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ کے سٹی جنرل سیکرٹری اور ٹکٹ ہولڈر رضوان اسلم بٹ کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے حلقہ پی پی 54 سمیت گوجرانوالہ شہر کے مسائل پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی، وزیر اعظم عمران خان نے رضوان اسلم بٹ کے شہر میں پارٹی کی خدمات کیلئے ان کے کردار سراہتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں میرے بہترین کھلاڑیوں میں ایک آپ بھی ہیں، آپ پارٹی اور حلقہ کی بہتری کیلئے بھر پور اننگ کھیل رہے ہیں،
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 20 مارچ کو گوجرانوالہ کا دورہ کریں گے جس میں وہ چلڈرن ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ رضوان اسلم بٹ نے گوجرانوالہ میں طلباوطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے درپیش مسائل سے بھی وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا اور جلد سے جلد یونیورسٹی کے قیام کا پرزور مطالبہ کیا۔ جس پر عمران خان نے گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے جلد یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ اپنے گوجرانوالہ کے دورہ میں جی ٹی روڈ کو موٹر وے سے بھی منسلک کرنے کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر شہر کی تعمیرو ترقی کیلئے اہم سرپرائز بھی دیں گے، عمران خان کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کی تیاریاں سٹی جنرل سیکرٹری رضوان اسلم بٹ نے زور شور سے شروع کر دی ہیں۔
Load/Hide Comments