ماحولیاتی آلودگی کے خلاف گوجرانوالہ میں کریک ڈاؤن، 150 سے زائد بھٹیاں اور کارخانے بند، مکمل تفصیلات جان لیں

ضلعی انتظامیہ کا فضائی آلودگی کا سبب بننے والی بھٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری، آلودگی کا باعث بننے والی7مزیدبھٹیاں سیل،کار سرکار میں مداخلت پر9افراد گرفتاراور 6افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا، آلودگی کے خلاف آپریشن رات گئے 10بجے سے 4بجے تک جاری رہا،آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عثمان سکندر اور اسسٹنٹ کمشنر (صدر)ساریہ حیدر نے کی۔محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اب تک 150سے زائد آلودگی پھیلانے والے یونٹس مسمار کیے جا چکے ہیں، مسمار اور سیل کیے گئے بھٹیوں، گوداموں کو صنعتی یونٹس میں کھلے مقامات اور بغیر محکمہ ماحولیات کے بنائے ہوئے قوانین اور ایس او پیز پر عمل کیے الکاسین، ربڑ، ٹائر، پنی، تاریں، الیکٹرانک ویسٹ،ناکارہ بیٹریاں اور پلاسٹک وغیر جلائی جارہی تھیں۔ان دھاتوں سے اُٹھنے والے دھوئیں سے کاربن،فیرون، ڈائی اوکسن وغیرہ پیدا ہو رہے تھے جو کینسر،دمہ،آنکھوں، ناک اور پھپھڑوں کے امراض کا سبب بن رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کاروائیاں بلا تفریق کی جاری رہیں گی، کیونکہ بھٹیوں سے نکلنے والا دھواں بغیر کسی پراسیس کے فضا میں چھوڑا جا رہا ہے جو انسانی صحت پر مہلک اثرات پیدا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ انسانی صحت کے معاملہ پر قطعاََ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں