چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی صورتحال میں کورونا جیسی وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے قومی کوششوں کی بھر پور حمایت کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی،یہ ہدایات انہوں نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کے دوران دیں، آئی ایس پی آر کے مطابق 230ویں کور کمانڈرز کانفرنس گزشتہ روز جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہوئی، کانفرنس میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں، ایل او سی کی صورتحال ، جیو سٹرٹیجک ماحول اور قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور خصوصی طور پر افغان امن عمل پر زور دیاگیا،کانفرنس کی رائے تھی کہ علاقائی استحکام اور امن کی راہ افغانستان سے گزرتی ہے ، باہمی تعاون اپنانے اور صبر و تحمل سے ان تمام چیلنجز پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے جن کیلئے پاکستان انتہائی خلوص کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کورونا کے حوالے سے ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے آرمی کی سطح پر کئے جانیوالے حفاظتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے اس موقع پر اس وائرس کے کنٹرول اور اس سے نمٹنے کیلئے قومی کوششوں میں بھرپور تعاون کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی تیاریاں مکمل کر نے کا بھی حکم دیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments