پاک فوج کے 36بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانیوالوں میں آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈئیرز بھی شامل ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، ترقی پانیوالوں میں آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈئیرز بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈئیر فہیم عامر، بریگیڈئیر راشد محمود، بریگیڈئیر عبدالعید، بریگیڈئیر شاہد منظور، بریگیڈئیر ارشد محمود، بریگیڈئیرمحمد عاطف منشاء، بریگیڈئیر افتخار حسن چودھری شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر ترقی پانے والوں میں بریگیڈئیر محمد عمر بشیر، بریگیڈئیر اسدالرحمان ، بریگیڈئیر واجد عزیز، بریگیڈئیر کامران تبریز سویرا، بریگیڈئیر محمد رضا ایزاد اور بریگیڈئیرچوہدری عامر اجمل شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بریگیڈئیرجواد احمد قاضی، بریگیڈئیر احسان علی، بریگیڈئیر کامران نذیر، بریگیڈئیر شبیر ناریجو، بریگیڈئیرعاصم رحمانی، بریگیڈئیر جاوید دوست چانڈیو، بریگیڈئیر سید آصف حسین، بریگیڈئیر محمد اسحاق خٹک، بریگیڈئیر احمد بلال، بریگیڈئیر شہباز تبسم، بریگیڈئیر ظفر اقبال اور بریگیڈئیر عمران اللہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیر محمد محسن قریشی، بریگیڈئیر ظہیر اختر ، بریگیڈئیر حمود سلطان، بریگیڈئیر حفیظ الدین، بریگیڈئیر سلمان سلیم، بریگیڈئیر محمد ظفر علی، بریگیڈئیر سید خرم شہزاد، بریگیڈئیر بلال عمیر، بریگیڈئیر عتیق الرحمان، بریگیڈئیر راؤ علی شان خان اور بریگیڈئیر عبیرہ چوہدری کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں