کامونکی چارہ منڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چارہ منڈی میں مویشی مالکان اور مزدوروں کی بڑی تعداد خریدوفروخت میں مصروف تھی کہ ان پر اچانک آسمانی بجلی گرپڑی جس کے زوردار جھٹکے سے 45 سالہ مصطفیٰ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عدنان، بشیر اور اس کا بیٹا اصغر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے مصطفیٰ کی نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال کامونکی منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments