ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباروی روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1850 روپے اور 1587 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 60 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 1470 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
دریں اثناء عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1850 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 89000 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی تنزلی دیکھی گئی، دس گرام سونا 1587 روپے کمی کے بعد 76303 روپے کا ہو گیا۔
مزید برآں چاندی کی قیمتوں میں 60 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 900 روپے ہو گئی ہے۔