گوجرانوالہ میں کورونا مریضوں کیلئے قرنطینہ کی تلاش ,کمشنر,آر پی او,ڈی سی کا مختلف مقامات کا دورہ، مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

جگہ بارے مزیدمشاورت کرکے صوبائی حکومت کوآگاہ کرنے پراتفاق،گوجرانوالہ ڈویژن کورونا وائرس سے مکمل محفوظ ، شہری وائرس کی سنگینی کے پیش نظر تمام حفاظتی تدابیر پر خود بھی عمل کریں:کمشنر گلزار حسین شاہ کی بات چیت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گلزار حسین شاہ، آر پی او طارق عباس قریشی اور ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نے متعلقہ محکموں کے افسروں کے ہمراہ کورونا مریضوں کی صورت میں انہیں قرنطینہ میں رکھنے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں موزوں جگہوں کے انتخاب کو حتمی شکل دینے کیلئے رچنا انجینئرنگ کالج ، وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، مسلم ہینڈز ایجوکیشن کمپلیکس سوہدرہ سمیت مختلف جگہوں کا دورہ کیااور ایجو کیشن کمپلیکس سوہدرہ میں رہائشی سہولیات اور محل و قوع کو موزوں ترین جگہ قرار دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس کمپلیکس کو قرنطینہ سہولت کیلئے مخصوص کئے جانے کے حوالہ سے مزید مشاورت کرکے صوبائی حکومت کو آگاہ کیاجائے گا۔ کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے بتایاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گوجرانوالہ ڈویژن کورونا وائرس سے مکمل محفوظ ہے اورکہیں سے بھی کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا ، خدانخواستہ ڈویژن میں کورونا مریضوں کی صورت میں انہیں قرنطینہ میں رکھنے اور علاج کی تمام ممکنہ سہولیات کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ شہری اس وائرس کی سنگینی کے پیش نظر تمام حفاظتی تدابیر پر خود بھی عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں