انشاء اللہ پاکستان کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیتے گا: وزیراعظم عمران خان

نیوز الرٹ
بریکنگ :- روزانہ کابینہ کمیٹی کی کروناکےمعاملے پرمیٹنگ ہوتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- پنجاب میں کروناکےمریضوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- پنجاب میں کرونا سےمتاثرہ 76 زائرین ہیں، وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- لاہور:تفتان سے زائرین ملتان پہنچ گئےہیں، وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- کروناکی وجہ سے ایمرجنسی ڈکلیئرکی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- ایکسپوسینٹرمیں ایک ہزاربیڈکافیلڈ اسپتال بنانےجارہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- کروناکے 76 میں سے 15 مریض لاہورمیں ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- ڈاکٹرزکےمسائل کے حل کیلئےایک کمیٹی بنا دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- وزارت خزانہ کےتحت قائم کمیٹی معاشی پہلوؤں کاجائزہ لےگی،وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- کنٹریکٹ ملازمین کو نہیں نکالیں گے ،پیکج دیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- مخیرحضرات پنجاب حکومت کےقائم کیےگئے فنڈ میں حصہ ڈالیں، وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- لاہور:ایک ارب روپے بلوچستان حکومت کوعطیہ کریں گے ،عثمان بزداربریکنگ :- لاہور:36 اضلاع میں وزراکی ڈیوٹی لگادی گئی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- پنجاب کےفنانس ڈیپارٹمنٹ کو 8 ارب جاری کردیےہیں ، وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- 48 گھنٹےکےنوٹس پر10ہزاربیڈکااسپتال بناسکتےہیں،وزیراعلیٰ پنجاببریکنگ :- ضرورت پڑنےپرمزیدطبی عملہ بھرتی کیاجائےگا،وزیراعلیٰ پنجاب

تازہ ترین
آج کا اخبار

انشاء اللہ پاکستان کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیتے گا: وزیراعظم عمران خان
Last Updated On 19 March,2020 03:51 pm
پاکستان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا سے خوف کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے، انشاء اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا۔

وزیراعظم سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی ہے جس میں کرونا وائرس اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کورونا وائرس پر کنٹرول کے حوالے سے چین کا تعاون قابل ستائش ہے، چین کی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے معاونت کو فراموش نہیں کر سکتے، پاکستانی بطور قوم متحد ہو کر وائرس کو شکست دیں گے، وائرس کے اثرات کے تناظر میں عالمی اداروں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، کرونا کے حوالے سے تمام اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جائے گا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا قوم کوعمران خان کی قیادت پر فخر ہے، بر وقت حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں، کرونا کے حوالے سے وزیراعظم کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے، وزیراعظم ہر مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورا اترے، عام آدمی کی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں