گوجرانوالہ: پولیس دفاتر اور اہلکاروں میں ماسک ، سینیٹائزر، ٹشو پیپر تقسیم، مزید جان لیں

حفاظتی تدابیر اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو یقینی بنایا جائے :سی پی او کی ہدایت

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) ضلعی پولیس کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن راشد ہدایت کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ، دفاتر ،عملہ فرنٹ ڈیسک ، تھانوں اور چوکیوں میں حفاظتی ماسک، سینیٹائزر، ٹشو پیپرز اور سوپ وغیرہ تقسیم کردیئے گئے ۔ سی پی او نے ضلعی پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے ،اسلئے تمام حفاظتی تدابیر اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو یقینی بنایا جائے ۔ گلے کو خشک نہ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیتے رہیں ،کھانستے اور چھینکتے وقت منہ اور ناک کو کپڑے سے ڈھانپیں،پرہجوم جگہوں پرجانے سے پرہیز کریں تاکہ اس موذی مرض کے پھیلاو کو مزید روکا جا سکے ،گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال ضرور کریں،بخار کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوری طبعی مدد حاصل کریں ،جنگلی اور پالتوجانوروں کو برائے راست چھونے سے گریز کریں ۔ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ریسکیو کو اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں