کورونا وائرس کا خدشہ: فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد، مزید جان لیں

نیوز الرٹ
بریکنگ :- کوروناوائرس نے 186 ممالک کواپنی لپیٹ میں لےلیا،غیرملکی میڈیابریکنگ :- دنیابھرمیں وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 12ہزارہوگئی،غیرملکی میڈیابریکنگ :- متاثرہ افرادکی تعدادبھی 2لاکھ 88ہزارسےتجاوزکرگئی،غیرملکی میڈیابریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران اسپین میں سب سےزیادہ 285 ہلاکتیں،غیرملکی میڈیابریکنگ :- ایران میں ایک روزمیں123 افرادمارےگئے،غیرملکی میڈیابریکنگ :- نیدرلینڈزاوربیلجیم میں 30،30،امریکامیں 23 ہلاکتیں،غیرملکی میڈیابریکنگ :- چین اورجرمنی میں ایک روزکےدوران 7 افرادہلاک ہوئے،غیرملکی میڈیابریکنگ :- جنوبی کوریا 8،پرتگال اورانڈونیشیامیں 6 ہلاکتیں رپورٹ،غیرملکی میڈیابریکنگ :- ملائیشیا 5،سویڈن اورڈنمارک میں 4، 4 ہلاکتیں رپورٹ،غیرملکی میڈیا

تازہ ترین
آج کا اخبار
کورونا وائرس کا خدشہ: فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد
Last Updated On 21 March,2020 03:58 pm
پاکستان
لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر فیملی کورٹس میں بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی، والدین سے بچوں کی ملاقاتوں کا کمرہ بھی تاحکم ثانی بند کر دیا گیا۔

کوروانا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سینئرسول جج لاہور شکیب عمران کا احسن اقدام، فیملی کورٹ میں والدین کی بچوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، سینئر سول جج لاہور نے عدالتی عملے کو حکم دیا ہے کہ بچوں کے وزٹنگ روم کو بند کیا جائے اور ملاقاتوں کا کمرہ بھی تا حکم ثانی بند رہے گا۔

سینئر سول جج نے ہدایت کی کہ بچوں کی ملاقاتوں کا شیڈول بعد میں دوبارہ جاری کر دیا جائے گا، والدین بچوں کو گھروں میں محفوظ رکھیں اور خود بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں