بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دلی میں شرپسندوں نے احتجاج پر بیٹھے افراد پر پٹرول بم پھینک دیا۔
دلی کے شاہین باغ میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مسلمانوں کا تین ماہ سے زائد عرصہ سے دھرنا جاری ہے۔ شر پسند مظاہرین پر پٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بم کس نے پھینکا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ دلی میں گذشتہ دنوں فسادات میں درجنوں مسلمانوں کو قتل اور خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی سیاستدان، وزیراعظم مودی کے خلاف مسلمانوں پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔