چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے کرونا وائرس کیخلاف چین کے کردار کو سراہنے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے شکر گزار ہیں۔
ترجمان لیجیان ژاؤ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان اور آرمی چیف نے کرونا وائرس کے خلاف چین کے کردار کو ذمہ دارانہ اور پرعزم قوم کے طور پر سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستانیوں سے کہا کہ چین کے تجربات کی پیروی کریں۔ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کرونا کے خلاف جلد از جلد کامیاب ہو۔