کرونا دنیا کے ایک سو بانوے ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد چودہ ہزار چھ سو چھیاسی ہو گئی جبکہ تین لاکھ 38 ہزار 724 افراد متاثر ہیں۔ اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار چار سو چھیتر ہوگئی، نیویارک میں کرونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کےکرونا متاثرین کی پانچ فیصد ہوگئی، صدر ٹرمپ نے خود کو وار ٹائم کا صدر قراردے دیا۔
کرونا نے دنیا کے ہر ملک کو لپیٹ لیا، اٹلی میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 476 ہو گئی جبکہ 59ہزار ایک سو اڑتیس افراد متاثر ہیں، تین ہزار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
۔
امریکا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد چار سو اکیاون ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 34 ہزار سات سو سترہ ہے۔ نیویارک میں کرونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کے مریضوں کی تعداد کا پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کیلی فورنیا کو انتہائی آفت زدہ قراردے دیا، انہوں نے خود کو وارٹائم کا صدر قراردے دیا۔ امریکی سینیٹر رینڈ پال میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3270 ہے۔ اسپین میں کرونا سے 1772افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 1685 ہے۔
فرانس میں چھ سو چوہتر افراد، جنوبی کوریا میں ایک سو گیارہ، برطانیہ میں کرونا سے دو سو اکیاسی افراد لقمہ اجل بنے۔ جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد چورانوے ہے۔ چانسلر انجلا مرکل بھی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔
بھارت میں کرونا سے سات افراد ہلاک اور تین سو چھیانوے افراد متاثرہیں۔