پیغامِ پاکستان، تحریر: رامین ملک

یوم پاکستان ہم سب پاکستانیوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے آج کے دن میں آپ سب کو یہ پیغام دینا چاہوں گی کہ اس وقت پاکستان انتہائی سنگین ,ناسازگار ,اور تکلیف دہ حالات میں ہے بلکہ پاکستان سمیت پوری دنیا ہی اس وقت ابتری اور مشکلات میں ہے۔۔۔اگر ہم سب محب الوطن ہیں تو ہمیں چاہیے کے ہم پاکستان کی محبت میں ہی اپنی اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کریں۔۔۔گھروں سے باہر نہ نکلیں, صفائی کا خیال رکھیں ,اپنی خوراک کا ذیادہ سے ذیادہ خیال رکھیں تاکہ ہماری قوت مدافعت برقرار رہے۔۔۔ہمیں موجودہ حالات و صورتحال کو عقل مندی کے ساتھ تسلیم کرنا چاہیے اور حکومت کی طرف سے بنائی گئی نارمز ,احتیاطی تدابیر اور تمام کے تمام اصولوں ضوابط کو اپنا ہوگا تبھی ہم اس جنگ سے جیت سکیں گے ۔۔۔ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ہماری معاشی و مالی حالت انتہائی کمزور اور خسارے میں ہے نہ ہی ہم ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں آتے اور شاید نہ ہی ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں ۔۔۔ہم ایک غریب قوم ہے جسکی آدھی سے ذیادہ عوام فاقہ کشی اور غربت کا شکار ہے اور یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہماری حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ دوسرے (ترقی یافتہ) ممالک کی طرح بہترین اقدامات کر سکے لیکن جتنا تمام سیاسی ,معاشی ,سماجی,دینی و مذہبی اور فلاحی جماعتوں سے ہورہا ہے وہ اپنی بھر پور کوشش کررہی ہیں۔۔۔اب مسئلہ یہ ہے کہ ہم خود اپنے دشمن ہیں اور اپنی موت کو اپنی کی بے وقوفی اورکوتاہیوں کی وجہ سے دعوت دے رہے ہیں جوکہ ایک تو سماجی اور دوسرا شریعت و مذہب کے لحاظ سے بھی غلط ہے۔۔۔۔اگر ہم عبادت اور معاشرے کا ایک منفرد کے تصور سے ہی بتائی گئی تمام تدابیر اور اصولوں وضوابط کو اپنا لیں تو ہم بہت بڑے نقصان سے اپنے آپکو بچا سکتے ہیں اسطرح ہم اپنے محب الوطن پاکستانی ہونے کا ثبوت قائم کرسکتے ہیں۔۔۔۔ہم سبکو مل کر اس جنگ سے لڑنا ہے ہمیں اپنے ساتھ ساتھ اپنوں کو بھی خیال رکھنا ہے اور غرباء و مساکین ,مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنی ہے تاکہ جلد از جلد ہم دوبارہ نارمل حالات کی طرف گامزن ہوسکیں ان شاءاللہ ۔۔۔۔ان تمام لوگوں سے گزارش ہے جو ان حالات سے ناجائز فائدہ اٹھانے رہے ہیں کہ خدارا احساس اور خیال کیجیے دوسروں کا نہیں تو اپنا ہی۔۔۔۔
نوٹ:اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں ,ہاتھ باربار دھوئیں,صفائی کا خیال رکھیں ,پڑھنے/لکھنے میں مصروف رہیں تاکہ ذہنی الجھن نہ ہو, گھر والوں کے ساتھ وقت گزاریں ,عبادت و دعا کا اہتمام کریں ,ضرورت مندوں کی امداد کریں اور اپنے گھروں میں رہیں باہر نکلنے سے پرہیز کریں اور کرونا وائرس اور اسکے جان لیوا اثرات ہو سنجیدگی سے لیں یہ نہ ہو اللہ پاک نہ کریں کہ ہم بھی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔۔۔۔شکریہ!

اپنا تبصرہ بھیجیں