ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کو ملک میں داخلے کی اجازت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ تفتان سرحد پر پاکستان کی جانب سہولیات کو بہت بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ایرانی شہر قم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہزاروں زائرین کو سہولت دی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی سرحد بند ہے، مگر پاکستانی شہریوں کو داخل ہونے کی اجازت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ پاکستانی اور ایران کی حکومتیں زائرین کے معاملہ پر مشترکہ مشاورت سے کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اور مشن ایرانی حکومت کے ساتھ زائرین کے معاملہ پر رابطہ میں ہیں۔