قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز 194 پاکستانیوں کو لے کر استنبول سے اسلام آباد پہنچ گئی۔
لاک ڈاؤن اور انٹرنیشنل فلائٹس بندش کے باعث 194 پاکستانی استنبول میں پھنسے ہوئے تھے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔
ایئر پورٹ پر مسافروں کی سکریننگ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جہاں ان کی کرونا ٹیسٹ سکریننگ کرنے کے بعد انھیں 24 گھنٹے کے لئے قرنطینہ سنٹر میں رکھا جائے گا۔