گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جمعہ کے اجتماعات محدود رکھے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ضلعی امن کمیٹی جمعہ اجتماعات 3 سے 5 افراد تک محدود رکھنے میں کردار ادا کرے اور پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز مل کر ہدایات پر عملدرآمد کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وباء روکنے میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے۔
اس حوالے سے شہر بھر کی مساجد میں بھی اعلان کئے جا رہے ہیں کہ شہری نماز جمعہ گھر میں ادا کریں جبکہ امام مسجد اور مسجد کے منتظمین مسجد میں نماز جمعہ ادا کر سکتے ہیں جن کا اجتماع 5 افراد سے زیادہ نہیں ہوگا۔
Load/Hide Comments