لاک ڈاؤن کرکے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب ہوگئے،وفاقی وزیر اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کرکے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ بندشوں سے معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ قوم کی جانب سے نظم و ضبط کا مظاہرہ خوش آئند ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ بندشوں کی وجہ سے بیماری کے پھیلاؤکوروکنے میں کامیابی ہوئی تاہم بعض علاقوں میں لوگ حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کر رہے۔ اگر بندشیں نہ ہوتیں تو وائرس زیادہ تیزی سے پھیل جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور عملہ ہراول دستہ ہیں جبکہ سماجی کارکن بھی مشکل وقت میں بڑا کام کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ وینٹی لیٹرز کی استعداد بھی بڑھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں