خالق کی عبادت اوراس کی رضا کاراستہ اس کی مخلوق کی خدمت سے ہوکرجاتا ہے
انڈرسٹینڈ نگ ڈاکٹرز موومنٹ کی مرکزی چیئرپرسن ثناءآغا خان نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کی رحمت کادروازہ کھٹکھٹانے اورابررحمت میں نہانے کیلئے صلہ رحمی سے دستک کاکام لیاجاسکتاہے۔خالق کی عبادت اوراس کی رضا کاراستہ اس کی مخلوق کی پرخلوص خدمت سے ہوکرجاتا ہے۔جومخلوق کی خدمت کرتے وقت اللہ تعالیٰ کے احسانات اور انعامات کواپنے” تصور”میں رکھتا ہے وہ کسی سفیدپوش کے ساتھ ”تصویر”نہیں بنواتا۔عطیات اورسخاوت پرسیاست میرے نزدیک جہالت ہے۔ہم خاموشی سے مستحق خاندانوںکوتلاش کرتے اوران کی عزت نفس مجروح کئے بغیر ان کی دہلیز پرضروریات زندگی پہنچاتے ہیں جبکہ بدلے میں ڈھیروںدعاﺅں کی سوغات سمیٹ کربامراداورسرشارواپس لوٹ جا تے ہیں ۔ غازی آباد میں سفیدپوش خاندانوں کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے ثناءآغاخان نے مزید کہا کہ آپ کی پریشانی دیکھتے ہوئے میں نے ڈاکٹرحارث خان کو مدد کیلئے پکارا جس پر انہوں نے ہمیشہ کی طرح خوش دلی سے لبیک کہاجوخوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سامان کی فراہمی کے دوران چند افراد نے بتایا کہ ” عوامی چیئرمین محمدحسین رحمانی” نامی شخص تقریباً 10روز قبل ان ضرورتمندوں اورناداروں کے ساتھ امداد کی فراہمی کاوعدہ کرتے ہوئے ان کے قومی شناختی کارڈ لے گیا ہے اوراس دن سے اب تک نہ انہیں کسی قسم کاامدادی سامان موصول ہوااورنہ ان کے شناختی کارڈزانہیں واپس ملے ہیں جبکہ محمدحسین رحمانی نے بھی ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ انتہائی مایوس اورپریشان تھے۔ہم نے ان میں شعور بیدارکرنے کی نیت سے ا نہیںبتایا کہ ہوسکتا ہے وہ آپ کے کارڈز پرامدادوصول کرکے خودہڑپ یامارکیٹ میں فروخت کرچکا ہو۔ آپ کواپنے قیمتی شناختی کارڈ کسی اجنبی کے سپردنہیں کرنے چاہئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم انہیں اپنے شناختی کارڈزکی بازیابی کیلئے مقامی ایس ایچ او سے رجوع کرنے کامشورہ دیاہے ۔تعجب ہے اس نازک وقت میں بھی کچھ کوتاہ اندیش عناصر سادہ لوح شہریوں کوبیوقوف بنانے اوران کے جذبات واحساسات سے کھیلنے سے باز نہیں آتے۔