ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 72 ہوگئی جبکہ مزید 4 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 58 ہوگئی۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کورونا کے 42 ہزار 159 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں 2030، سندھ میں 986، خیبر پختونخوا میں 527، گلگت بلتستان میں 212، بلوچستان میں 206، اسلام آباد میں 92 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔
اب تک سندھ میں 18، پنجاب میں 16، خیبرپختونخوا میں 18، اسلام آباد میں ایک، بلوچستان میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 467 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2030 تک جاپہنچی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں 251 زائرین، گوجرانوالہ 39، وہاڑی 27، ڈی جی خان 18 شہری، ملتان 457 زائرین، جہلم 40، سرگودھا 22، حافظ آباد 37، لاہور 297، راولپنڈی 67، اٹک 1، قصور 9، رائے ونڈ قرنطینہ 404، ملتان 4 شہری، میانوالی 3، بہاولنگر میں 18 افراد کورونا میں مبتلا ہیں۔
اسی طرح فیصل آباد قرنطینہ میں 18، منڈی بہاؤ الدین 17، ننکانہ صاحب 15، لودھراں 3، فیصل آباد 21 شہری، نارووال 6، خوشاب 4، لیہ 17، گجرات 102، رحیم یار خان 18، بہاولپور 3، سیالکوٹ 23، اوکاڑہ 1، چنیوٹ 6، شیخوپورہ 1، بھکر 1، راجن پور 1 اور 49 قیدی کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 25 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
سندھ
محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت صو بہ بھر میں 54 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی جن میں سے 45 افراد کراچی کے شامل ہیں۔ جس کے بعد صوبہ میں مریضوں کی تعداد 986 ہوگئی۔
ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 16 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 269 ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان کے محکمہ صحت کی تصدیق کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔
بلوچستان
بلوچستان میں مزید 4 مریضوں کی تصدیق کی گئی جس کے بعد کیسز کی تعداد 206 ہوگئی۔ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے 2 مریضوں کی تصدیق کی، بعد ازاں صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے مزید 2 کیسز کی تصدیق کی۔ بلوچستان میں مشتبہ مریض 3 ہزار 221 بتائے گئے ہیں۔
اسلام آباد
سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ نے اسلام آباد میں مزید 9 کیس کی تصدیق کی جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 92 تک پہنچ گئی۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 3 افراد میں کو رونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 64 افراد کے ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں مختلف قرنطینہ سینٹرز سے ڈسچارج کر دیا جن 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سے 2 کا تعلق میرپور ایک کا تعلق راولاکوٹ سے ہے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ہے۔
لاک ڈاؤن برقرار
پنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن برقرار ہے، اشیائے خورونوش کی شام 5 بجے تک خریدو فروخت کی اجازت ہے، لاہور سمیت شہر شہر پولیس کے ناکے لگے ہیں، بلا ضرورت گھروں سے نکلنے والوں سے پوچھ گچھ بھی ہو رہی ہے۔ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث بڑے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔
افغان شہریوں کی واپسی
پاک افغان بارڈر طورخم سے افغان شہریوں کی واپسی تیسرے روز بھی جاری ہے، طورخم بارڈر سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی 9 اپریل تک جاری رہے گی۔ حکام کے مطابق 2 روز میں 3 سے 4 ہزار افغان مہاجرین واپس جاچکے ہیں، طورخم بارڈر گزشتہ 3 ہفتوں سے بند اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، افغان حکومت کی درخواست پر جذبہ خیرسگالی کے تحت طورخم بارڈر کھولا گیا، مہاجرین نے پاکستان کے احسن قدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔