کورونا سے پوری دنیا متاثر، 82 ہزار 80 ہلاکتیں، 14 لاکھ 31 ہزار سے زائد متاثر

کورونا سے پوری دنیا متاثر، مرنے والوں کی تعداد 82 ہزار 80 ہو گئی، 14 لاکھ 31 ہزار 706 افراد کورونا سے متاثر ہیں، تین لاکھ دوہزار ایک پچاس افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔

دنیا کے 209 ممالک اور علاقے عالمی وبا کی لپیٹ میں، اٹلی میں کورونا سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں 17 ہزار 127 افراد جان سے گئے اور ایک لاکھ 35 ہزار 586 افراد متاثر ہیں۔ اسپین میں کورونا سے 14ہزار 45 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں عالمی وبا سے دس ہزار 328 افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے 2 ہزار 16، ایران میں تین ہزار 872 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایران میں عدالتی ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد اب تک ایران میں زہریلی شراب پینے کے بعد 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لوگوں کا خیال تھا کہ الکوہل سے وہ کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

مزدوروں کی عالمی تنظیم آئی ایل او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کم از کم ایک ارب 25 کروڑ لوگوں کے روز گار کو خطرہ لاحق ہے۔ ادھر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے کورونا وائرس سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم ان کی کل ذاتی دولت کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں