پاکستان کے ہیرو چاچا عبد الرحمن (ستارہ جرات) سیاچن کے سرخیل تھے۔ یہ وہ محسن تھے جنہوں نے 1982 اور 1984 میں پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کو سیاچن کی پہاڑیوں کے راستے دکھائے اور بلندیوں تک پہنچایا، ان کی نشاندہی اور کےمدد کے نتیجے میں سیاچن پاکستان کے پاس ہے۔ ہمارے دریا، ہماری بلندی کا نشان کے ٹو، مشہ بروم، گشہام بروم، براڈ پیک 1 2 3 کی چوٹیاں آج بھی محفوظ ہیں۔ ان کا تعلق گوما کے علاقے سے تھا اور بلند پہاڑیوں کے باسی ہونے کی وجہ سے آپ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے سیاچن میں بھارتی فوج کی حرکات و سکنات کی نشاندہی کی جس کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی پوسٹیں بنانے میں بھی مدد کی۔
مشکل حالات میں جب بھی مقامی لوگوں کی ضرورت پڑی تو انہوں نے رضاکارانہ طور پر پاک فوج کے جوانوں کیلئے رسد پہنچانے کا کام کیا۔ آپ نے بزرگی کی عمر میں بھی گیاری سیکٹر میں گرنے والے تودے کے بعد ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی مدد کی، اس دوران آپ جوانوں کی شہادت پر روتے رہے اور شہیدوں کی میتیں تلاش کرنے میں مدد کرنے میں مصروف رہے۔
پاکستان سے بے پناہ محبت اور پاک فوج کیلئے خدمات کے صلے میں حکومت کی جانب سے انہیں ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔ آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی