فیصل آباد ,سرگودھا, لاہور, راولپنڈی, گوجرانوالہ, ڈی جی خان ,ملتان, بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں آج صبح سے گہرے کالے بادلوں کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محمکہ موسمیات کی جانب سے پیشین گوئی کی گئی ہے کہ پنجاب بھر میں آئندہ تین سے چار دن آندھی اور بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ پنجاب نے صوبہ کی ڈویژنز کے کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے الرٹ رہنے کے احکامات کئے ہیں
ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے علاقوں میں دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں پر نظر رکھیں اور شہروں میں نکاس آب کے نظام کو بہتر بنائیں۔ دوسری طرف ان بارشوں سے گندم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔