ڈسکہ میں لرزہ خیز واقعہ، لاہور کے رہائشی میاں بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا گیا

سیالکوٹ کے علاقہ ڈسکہ میں لرزہ خیز قتل کا واقعہ، لاہور کے رہائشی میاں بیوی اور دو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق جمیل احمد لاہور کا رہائشی تھا اور بیوی بچوں سمیت اپنے دوست ظفر کی دعوت پر ان کے گھر ڈسکہ لودھی ٹاؤن پہنچا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ظفر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر چھریوں کے وار کرکے جمیل احمد اور اس کی بیوی کو موت کی نیند سلا دیا اور دونوں بچوں کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا۔

پولیس نے میاں بیوی کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ملزمان نے مقتولین کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے دونوں بچوں کو بھی قتل کرکے بی آر بی نہر میں پھینک دیا ہے۔ ریسکیو کے غوطہ خور بچوں کی ڈیڈ باڈیز نکالنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں