کورونا سے امریکا میں مزید ایک ہزار867 افراد ہلاک، ٹرمپ نے پھر چین کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

کورونا وائرس سے امریکا میں مزید ایک ہزار آٹھ سو سڑسٹھ افراد ہلاک ہو گئے، تعداد 39 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وائرس کا ذمہ دار چین کو قرار دے دیا، امریکا اور کینیڈا کی سرحد کو مزید 30 روز کے لیے بند کر دیا گیا۔

کورونا وائرس امریکا میں بے قابو، مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی، وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں اموات کی شرح مغربی یورپ کے بیشتر ممالک سے کم ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وبا کا ذمہ دار چین کو قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اگر چین نے جان بوجھ کر غلط بتایا ہے تو نتائج بھگتنا ہوں گے، لاک ڈاؤن پر امریکی صدر اور ڈیموکریٹک گورنرز میں بھی تناؤ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ریاستوں میں پابندیاں ہٹانے کیلئے ٹویٹ کیے، صدر کے حامی لاک ڈاؤن کےخلاف سڑکوں پر آگئے۔

امریکا اور کینیڈا کے درمیان سرحد کو مزید 30 روز کے لیے بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب “ایبولا “کی دوا نے کورونا کیخلاف کام کر دکھایا، امریکا میں تجرباتی دوا لینے والے مریض تیزی سے صحت یاب ہونے لگے، امریکی ادارہ صحت نے جانوروں میں دوا کے تجربات کامیاب ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں