قومی احتساب بیورو نے آٹا اور چینی سکینڈل پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا، نیب ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی ایک پرائم میگا سکینڈل ہے، تمام قانونی پہلووں کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، قانونی جائزے کے بعد بھرپور، جامع، آزادانہ اور قانون کے مطابق کاروائی کا فیصلہ ہوگا۔