بھارتی خفیہ ایجنسی ‘’را’’ کے ایجنٹ پولیس اہلکار کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ملزم اے ایس آئی شہزاد پرویز کو پیش کیا گیا، جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘’را’’ کیلئے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کا تیس اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

عدالت نے پولیس سے ملزم سے ہونے والی تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ تفتیشی افسر نے ملزم کی 14 روز کیلئے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا۔ ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جا رہی تھی۔ گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں