ملک بھر میں 11 ہزار 155 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 237 اموات

ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 ہزار 155 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 237 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 642 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 4767، سندھ میں 3671، خیبر پختونخوا میں 1541، بلوچستان میں 607، گلگت بلتستان میں 300، اسلام آباد میں 214 جبکہ آزاد کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 839 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2527 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 237 ہوگئی۔ سندھ میں 73، پنجاب میں 65، خیبر پختونخوا میں 85، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 8 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں